اٹلانٹا، امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام نوجوان کو گولی مار دی گئی

اٹلانٹا (پی این آئی) امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام نوجوان کو گولی مار دی گئی، اٹلانٹا میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ جس کے بعد مظاہروں میں شدت کے نئے خطرات سامنے آ رہے ہیں۔ مقامی پولیس کو فون کال پر اطلاع دی گئی کہ ایک نوجوان ریسٹورنٹ کی کار پارکنگ میں

سو رہا ہے ۔ پولیس نے پہنچ کر اسے جگایا ،پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ہاتھا پائی کے بعد جھٹکا دینے والا آلہ چھین کر بھاگ گیا۔ اور فاصلے سے پولیس افسر کے خلاف استعمال کیا جس پر پولیس اہلکار نے اس سیاہ فام کو گولی مار دی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ اٹلانٹا کے محکمہ پولیس سے 27 سالہ ریشرڈ بروکس کو ہلاک کرنے سے متعلق تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close