چین میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا، دارالحکومت بیجنگ کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا

بیجنگ (پی این آئی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ کے جنوبی علاقے میں واقع گوشت مارکیٹ سے کورونا کے کیسز سامنے آنے پر 11 رہائشی علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی بیجنگ کی گوشت مارکیٹ سے کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 6 کی تصدیق

ہوچکی ہے جس کے بعد متاثرہ مارکیٹ کے قریب بچوں کے 9 اسکولوں کو فوری بند کردیا گیا ہے۔مقامی گوشت مارکیٹ کے چیئرمین نے مارکیٹ سے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وائرس درآمد شدہ مچھلی کو کاٹنے کے بورڈز سے سامنے آیا ہے۔مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ حکام نے کیسز سامنے آنے کے بعد گوشت کی دو مارکیٹوں کو فوری طور پر بند کردیا ہے جب کہ راتوں رات سپر مارکیٹس اور دیگر مارٹس سے درآمدی مچھلی کا اسٹاک ہٹوادیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق جن دو گوشت مارکیٹوں کو بند کیا گیا وہاں پر پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کاکہنا ہےکہ بیجنگ میں دو ماہ بعد جمعرات کے روز کورونا کا نیا کیس رپورٹ ہوا اور متاثرہ شخص کی شہر سے باہر کوئی ٹریول ہسٹری موجود نہیں ہے جب کہ متاثرہ شخص میں کورونا کی تشخیص کے بعد ہی اگلے روز مزید 2 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مقامی میڈیا کے مطابق چین میں ہفتے کے روز تک کورونا کے 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 6 کیسز دارالحکومت بیجنگ کے مقامی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں