مکہ مکرمہ اور جدہ کے سوا سعودی عرب کے تمام علاقوں میں جمعہ کی نماز کے لیے مساجد اذان سے 40 منٹ قبل کھولی جائیں گی

جدہ (ملک عاصم اعوان )سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور جدہ کو چھوڑ کر سعودی عرب کے تمام علاقوں میں جمعہ کی نماز کے لیے مساجد اذان سے 40 منٹ قبل کھولی جائیں گی ۔یہ فیصلہ نمازیوں کو متعلقہ اداروں کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی نظام کے تحت کیا گیا ہے ۔

وزارت اسلامی امور نے مملکت بھر میں جامع مساجد کے علاوہ 3867 عام مساجد میں بھی عارضی طور پر جمعہ کی نماز ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔یہ فیصلہ کم کرنے مساجد میں نمازیوں کے درمیان ضروری فاصلہ برقرار رکھنے کی غرض سے کیا گیا ہے ۔نئے کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے صحت حکام نمازیوں کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ رکھنے کو ضروری قرار دیے ہوئے ہیں۔ وزارت اسلامی امور نے مساجد کے امام کو ہدایت دی ہے کہ وہ جمعے کے خطبات کی تیاری میں ان خطبات مضامین سے استفادہ کریں جنہیں ماہر علما اور سکالرز کی مدہ سے تیارکرکے جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت اسلامی امور نے جمعرات کو مملکت بھر میں اپنی تمام شاخوں کو تحریری طور پر اطلاع دی ہے کے وہ جامع مساجد اذان جمعہ سے 40 منٹ قبل کھولنے کا اہتمام کریں تاکہ تمام نمازیوں کے ایک ساتھ مسجد پہنچنے پر بھیڑ نہ ہو ۔ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ جمعہ کی پہلی اذان سے 20 منٹ قبل دی جائے اور جامع مساجد نماز کا وقت شروع ہونے سے قبل 20 منٹ پہلے کھول جائیں اور نماز کے 20 منٹ بعد بند کر دی جائے اور یہ جمعہ کا خطبہ نماز سمیت 15 منٹ کے اندر پورا کرلیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close