سعودی عرب میں روزانہ 20 لاکھ ماسک تیار کیے جا رہے ہیں، 69 فیکٹریاں سینی ٹائزر اور حفاظتی سامان بنانے میں مصروف

جدہ(پی این آئی)سعودی عرب میں روزانہ 20 لاکھ ماسک تیار کیے جا رہے ہیں، 69 فیکٹریاں سینی ٹائزر اور حفاظتی سامان بنانے میں مصروف۔سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے روزانہ 20 لاکھ ماسک تیار کیے جارہے ہیں اور اس وقت ملک میں ڈھائی کروڑ ماسک دستیاب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ

بات سعودی عرب کی فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی کے ترجمان تیسیر المفرجی نے ایک انٹرویو میں بتائی ،سعودی گزٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ مملکت کی نو فیکٹریوں میں اس وقت چہرے کے ماسک تیار کیے جارہے ہیں تاکہ آبادی کی طلب کو پورا کیا جاسکے۔سعودی عرب کی اس وقت آبادی قریباً تین کروڑ 37 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔سعودی عرب میں 69 فیکٹریوں میں کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے سینی ٹائزر اور جراثیم کش مواد بھی تیار کیا جارہا ہے۔ تیسیر المفرجی کے مطابق ان فیکٹریوں میں ہر ہفتے 34 لاکھ لیٹر سے زیادہ سینی ٹائزر تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔مملکت کی تین فیکٹریوں میں ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای) تیار کیے جارہے ہیں۔ان میں دستانے، پلاسٹک کے اوورکوٹ دوسری اشیاءشامل ہیں۔ان تینوں فیکٹریوں میں اب تک مجموعی طور پر 10 کروڑ 30 لاکھ پی پی ای آلات تیار کیے جاچکے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ حکام نے مختلف علاقوں کے 38 ہزار دورے کیے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آیا لوگ حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کررہے ہیں۔ ان چھاپا مار کارروائیوں کے دوران میں 2721 خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close