مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا

سری نگر (پی این آئی):مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا، قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کر کے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، 5روز میں شوپیاں میں شہید نوجوانوں کی تعداد14ہوگئی۔تفصیلات کے

مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فورسز نے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید5 کشمیریوں کو شہید کر دیا، جس کے بعد گزشتہ 5روز میں شہید نوجوانوں کی تعداد 14 ہوگئی۔قابض فوج نے شوپیاں کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نہتے نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، صرف شوپیاں میں گزشتہ 5روز میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا یہ تیسراواقعہ ہے، گزشتہ 5روز میں شوپیاں میں فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی تعداد14ہوگئیقابض بھارتی فوج نےنام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کئی گھروں کو بھی مسمارکردیا، کشمیری عوام بڑی تعداد میں باہرنکل آئے، اور قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا، کئی مقامات پر بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور لوہے کے چھروں کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close