جدہ(پی این آئی)سعودی شہر عفیف میں 5 سالہ بچی ریتال کورونا سے صحتیاب ہو گئی، ہسپتال سے گھر روانہ،سعودی عرب میں کرونا وائرس کے متاثرین کی صحتیابی کا عمل جاری ہے، عفیف میں 5 سالہ بچی بھی موذی وائرس سے لڑنے میں کامیاب ہوگئی۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں عفیف اسپتال کے
عملے نے وائرس سے صحت یاب ہونے والے 9 افراد کو رخصت کیا ان میں 5 سالہ سعودی بچی ریتال بھی شامل تھی۔اسپتال کے عملے نے ریتال کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا اور اسے اسپتال سے جاتے وقت تحفہ بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر ریتال کی ماں اپنی بچی کے لیے گلدستہ لے کر پہنچیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جن 9 افراد کو منگل کو فارغ کیا گیا ان سب کو اسپتال میں قیام کے دوران علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا، کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں منگل کو اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔طبی عملے نے تمام افراد کو اسپتال سے رخصت کرتے وقت انہیں گلدستے پیش کیے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عفیف میں کرونا وائرس سے 2 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ 12 صحت یاب ہوئے ہیں، عفیف میں کرونا سے کل متاثرین کی تعداد 25 ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں