لداخ(پی این آئی)لداخ کے متنازع علاقے میں چینی فوج کے ہاتھوں درگت کے بعد اپوزیشن نے مودی سرکار کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں ہوئی تھیں جب کہ سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو
حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔مشرقی لداخ کی سرحد پر بھارت چین تناؤ برقرار ہے اور مذاکرات کے باوجود کشیدگی کم نہیں کی جا سکی ہے۔چینی فوج نے متنازع علاقے میں گشت کرنے والی بھارتی فوج کا ناطقہ بند کر دیا ہے، بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ فوجیوں کو پکڑنے کی خبریں منظر عام پر آنے سے قومی مفاد مجروح ہو رہا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن کے سوالات نے بھی بھارتی حکومت کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے، کانگریسن کے رہنما راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر مودی سرکار اور وزیردفاع راج ناتھ پر طنز کے تیز برسادیے۔راہول گاندھی نے راج ناتھ سے سوال کیا ہے کہ وہ بتائیں کہ ‘ کیا لداخ میں چینیوں نے بھارتی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے؟اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع راج ناتھ کو اس سوال کا جواب دینا پڑے گا۔ راج ناتھ نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی فوج نے علاقے میں بڑی تعمیرات کی ہیں جس کے جواب میں بھارت نے مناسب اقدامات اٹھائے ہیں۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کو صحافیوں کی جانب سے لداخ کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات بھی پسند نہیں آرہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی سردیب راج ڈیسائی نے لداخ کی حقیقت پوچھی تو بی جے پی رہنماؤں نے انہیں پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں