واشنگٹن(پی این آئی)امریکی پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہیوسٹن میں آخری رسومات، ہزاروں افراد کی شرکت،مریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہزاروں افراد نے جارج فلائیڈ کی آخری رسومات میں شرکت کی اور ان کا آخری دیدار کیاہے۔ جارج فلائیڈ کا تابوت ایک چرچ
میں رکھا گیا تھا جہاں لوگ جوق درجوق آ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جارج فلائیڈ کے آخری دیدار کے لیے آنے والے بیشتر لوگوں نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ماسک بھی لگائے ہوئے تھے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ بھی ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔گریگ ایبٹ نے بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلائیڈ کی موت رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس اصلاحات کے معاملے میں فلائیڈ کے گھر والوں کی رائے بھی شامل کریں گے۔چرچ کے باہر تقریب کے منتظمین کی جانب سے جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پھول بھی رکھے گئے تھے۔ سفید رنگ کے پھولوں سے بی ایل ایمکے حروف تہجی لکھے گئے تھے جن کا مطلب تھابلیک لائیوز میٹرز۔جارج فلائیڈ کی تدفین منگل کو ہیوسٹن میں کی گئی ۔ ہیوسٹن فلائیڈ کی جائے پیدائش بھی ہے اور یہیں انہوں نے اپنی زندگی کا ابتدائی عرصہ گزارا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں