امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پر پولیس تشدد، ریاست ورجینیا کی فیئر فیکس کاؤنٹی میں پولیس اہلکار نے سیاہ فام کو گولی مار دی

ورجینیا(پی این آئی)امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پر پولیس تشدد، ریاست ورجینیا کی فیئر فیکس کاؤنٹی میں پولیس اہلکار نے سیاہ فام کو گولی مار دی، امریکہ میں پولیس اہلکار نے ایک اور سیاہ فام کو گولی مار دی، اہلکار نے اس کو زمین پر گرا کر اس کی گردن کو دبا دیا، پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات

کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے فیئر فیکس کاونٹی میں سیاہ فام شخص پر پولیس تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، امریکہ سمیت کئی ممالک میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ ایک دوسرا ویڈیو بھی سامنے آ گیا۔ویڈیو میں ٹائلر ٹمبرلاک نامی امریکی پولیس اہلکار نے ایک سیاہ فام امریکی شہری کو اسٹن گن سے گولی مار دی، یہ واقعہ امریکی ریاست ورجینیا کے فیئر فیکس کاؤنٹی میں پیش آیا۔ گن سے فائر کرنے کے بعد سیاہ فام شخص زمین پر گر گیا اورحادثے کا ویڈیو پولیس افسر کے یونیفارم میں لگے ہوئے کیمرے میں محفوظ ہو گیا گن لگنے کے بعد زمین پر گرے شخص کے اوپر چڑھ کر پولیس اہلکار ٹمبرلاک نے اس کی گردن کے پیچھے حصے پر دبایا اور دوبارہ گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اس حوالے سے فیئر فیکس کاؤنٹی کے پولیس چیف ایڈون سی روزلر جونیئر کا کہنا ہے کہ کسی شخص نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایک شخص سڑک پر جا رہا تھا اور یہ آواز دے رہا تھا کہ اسے آکسیجن کی ضرورت ہے۔پولیس چیف نے مزید کہا کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ ٹمبرلاک نے اس شخص پر اپنی اسٹین گن کیوں استعمال کی؟ فیئر فیکس کاؤنٹی پولیس انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکار ٹائلر ٹمبر لاک کے خلاف سیاہ فام شخص پر اسٹن گن استعمال کرنے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس زخمی شخص کا اسپتال میں علاج کیا گیا اور اس کے بعد چھٹی دے دی گئی۔خیال رہے کہ گذشتہ 25 مئی کو امریکی ریاست مینی سوٹا کے مینی پولیس شہر میں پولیس اہلکار کی جانب سے ایک سیاہ فام کا گلا گھونٹے جانے کے سبب 46 سالہ جارج فلائیڈ کی موت ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے اب تک امریکہ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close