پب جی گیم کھیلنے والے 14 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی

راجستھان(پی این آئی)پب جی گیم کھیلنے والے 14 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی،بھارت میں پب جی گیم کھیلنے والے 14 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں رات بھر پب جی گیم کھیلنے والے 14 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق لڑکا نویں جماعت کا طالب علم اور بھارتی فوجی اہلکار کا بیٹا تھا، اس کے والد بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں تعینات ہیں۔پولیس کے مطابق لڑکے نے واقعے سے تین روز قبل اپنی والدہ کے فون میں پب جی گیم ڈاؤن لوڈ کیا تھا اور وہ تین روز سے مسلسل گیم کھیل رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کا بھائی جب پڑھائی کرکے کمرے میں سونے کے لیے آیا تو رات تین بجے کے وقت بھی وہ گیم کھیلنے میں‌ مشغول تھا جس کے بعد اس کا بھائی سو گیا اور صبح دوسرے کمرے میں اپنے بھائی کو لٹکا ہوا پایا۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ لڑکے کے اہلخانہ اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں مسلسل پب جی گیم کھیلنے پر نوجوان کو ’’برین اسٹروک‘‘ دماغی فالج کا اٹیک ہوا تھا۔ فوری طور پر اسپتال میں سرجری کے دوران ہی شہری کی موت واقع ہوگئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوجوان کے دماغ کی رگ پھٹنے کا انکشاف ہوا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارتی ریاست کرناٹک کے بیل گاؤں ضلع میں ایک اکیس سالہ لڑکے نے پب جی نہ کھیلنے دینے پر اپنے باپ کی گردن کاٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close