ہسپتال انتظامیہ نے 11 گیارہ ہزار کا بل ادا نہ کرنے پر 80 سالہ مریض کوبیڈ پر رسیوں سے باندھ دیا

مدھیا پردیش (پی این آئی)ہسپتال انتظامیہ نے 11 گیارہ ہزار کا بل ادا نہ کرنے پر 80 سالہ مریض کوبیڈ پر رسیوں سے باندھ دیا۔بھارت میں ہسپتال انتظامیہ نے محض 11 گیارہ ہزار کا بل ادا نہ کرنے پر ایک معمر مریض کوبیڈ پر رسیوں سے باندھ دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق

ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاہجا پورکے ایک نجی ہسپتال میں 80 سالہ شخص کو تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں مریض کے ہاتھ پاؤں کو ڈسچارج کے وقت قبل بستر پر رسیوں سے باندھ دیا گیا تاکہ وہ بل ادا کیے بغیر فرار نہ ہوجائیں۔ تصاویر وائرل ہونے پراعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔معمر مریض کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال میں داخلے کے وقت 5 ہزار روپے جمع کرائے تھے جس کے بعد علاج کی مد میں مزید 11 ہزار روپے کا تقاضا کیا گیا،غربت کے باعث اتنی رقم دینے سے قاصر تھے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے میرے والد کو بسترپر رسیوں سے باندھ دیا اور بل کی ادائیگی سے قبل رسی کھولنے سے صاف انکارکردیا۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیارکیا ہے کہ معمر مریض کو دورے پڑتے تھے اور وہ اس دوران خود کو بھی نقصان پہنچا سکتے تھے اسی خدشے کے پیش نظر مریض کے ہاتھ پاؤں باندھے۔ مریض کے بقایا جات بھی معاف کردیئے گئے ہیں۔ادھر وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ جو لوگ اس واقعہ کیلیے ذمے۔ دار ہیں انہیں بخشا نہیں جائے گا اوران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ مریض کا مکمل علاج سرکاری ہسپتال میں کرانے کی بھی پیشکش کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close