رونقیں بحال، 100 روز بعد امریکی شہر نیویارک میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا، 21844 افراد کورونا کا شکار ہوئے

نیویارک(پی این آئی)رونقیں بحال، 100 روز بعد امریکی شہر نیویارک میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا، 21844 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے 100 روز بعد امریکی شہر نیویارک میں آج سے لاک ڈاؤن ختم کیا جارہا ہے، چار لاکھ لوگ تعمیرات، پیداوار اور ریٹیل کے شعبوں میں اپنے کام

پر لوٹ سکیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سب وے ریلوے اسٹیشن وبا سے پہلے کی 95 فیصد سطح تک بحال ہوجائے گا، کام کی جگہوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے ہوں گے جبکہ ریٹیل کی دکانوں پر صرف باہر سے ہی خریداری کرنے کی اجازت ہوگی۔نیویارک سٹی میں جو کاروبار آج سے کھولے جارہے ہیں وہ لازمی خدمات کے شعبوں میں شمار نہیں ہوتے۔نیویارک شہر میں اب تک دو لاکھ سے زیادہ متاثرین سامنے آچکے جبکہ یہاں 21 ہزار 844 افراد موت کاشکار ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close