تمام سکھ خالصتان چاہتے ہیں، بھارتی حکومت انہیں خالصتان دے دیتی ہے تو وہ لے لیں گے، ’اکال تخت‘ کے جتھہ دار گیانی ہرپریت سنگھ کی گفتگو

امرتسر(پی این آئی)تمام سکھ خالصتان چاہتے ہیں، بھارتی حکومت انہیں خالصتان دے دیتی ہے تو وہ لے لیں گے، ’اکال تخت‘ کے جتھہ دار گیانی ہرپریت سنگھ کی گفتگو۔ ’اکال تخت‘ کے جتھہ دار گیانی ہرپریت سنگھ نے کہا کہ تمام سکھ خالصتان چاہتے ہیں اور اگر بھارتی حکومت انہیں خالصتان دے دیتی ہے

تو وہ اسے لے لیں گے۔ وہ امرتسر میں واقع، سکھوں کے مقدس مقامات گولڈن ٹیمپل اور شری اکال تخت صاحب پر 1984 میں بھارتی فوج کی چڑھائی اور بربریت کے 36 سال مکمل ہونے پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ آپریشن بلیو اسٹار کے 36 سال مکمل ہونے پر منعقدہ جلسے میں آزاد خالصتان کے نعروں سے متعلق وہ کیا کہیں گے، تو اس پر ہرپریت سنگھ نے کہا: ’’جلسے کے بعد ایسے نعرے لگنا کوئی غلط بات نہیں۔ اگر حکومت ہمیں خالصتان دیتی ہے تو ہم اس سے زیادہ اور کیا مانگ سکتے ہیں؟ ہم اسے قبول کرلیں گے، ہر سکھ خالصتان چاہتا ہے۔‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close