برطانوی دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا کا کورونا کی دوا کی طرف پیش رفت کا دعویٰ، اینٹی باڈیز کا فارمولہ استعمال ہو گا

لندن(پی این آئی):برطانوی دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا کا کورونا کی دوا کی طرف پیش رفت کا دعویٰ، اینٹی باڈیز کا فارمولہ استعمال ہو گا،سائنسدان کورونا وائرس کے علاج کے لیے اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے ایک طریقہ کار کے بارے میں کافی پر امید دکھائی دے رہے ہیں، برطانوی سویڈش دوا ساز کمپنی ‘ایسٹرا زینیکا‘ کے

مطابق نئے کورونا وائرس میں مبتلا افراد کو بیماری کی تشخیص کے ابتدائی دنوں میں اگر ‘کلونڈ اینٹی باڈیز‘ کا ٹیکا لگایا جائے، تو یہ مریض کی صحتیابی میں موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا کے چیف اگزیکیٹو پاسکل سوریوٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد کورونا وائرس کے علاج میں بڑی پیشرفت متوقع ہے، اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ دو مختلف طرح کی اینٹی باڈیز کو ملا کر ایک نئے طریقہ علاج پر کام جاری ہے اگر مریض کا جسم میں ایک طرح کی اینٹی باڈیز کا اثر نفی ہو جائے، تو پھر بھی دوسری اینٹی باڈی با اثر رہ سکتی ہے یوں اس طریقہ علاج کے موثر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دوا ساز کمپنی ‘ایسٹرا زینیکا‘ نے کووڈ انیس سے بچاو کے لیے برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی کی زیر تحقیق ایک ممکنہ ویکسین کی وسیع پیمانے پر پیداوار بھی شروع کر دی ہے ،ابتدائی مراحل میں دو بلین ویکسین تیار کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں کئی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close