کورونا سے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی، جدہ کی تاریخی مارکیٹ ،باب مکہ، بند کر دی گئی

جدہ(پی این آئی)کورونا سے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی، جدہ کی تاریخی مارکیٹ ،باب مکہ، بند کر دی گئی،سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے ماتحت تاریخی علاقے کی بلدیہ نے بہت زیادہ رش اور کورونا سے بچاو کے حفاظتی ضوابط کی پابندی نہ کیے جانے پر ’باب مکہ‘ مارکیٹ کو بند کردی گئی ہے۔ جدہ تاریخی

علاقے کی بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر ایمن دیمنھوری نے بتایا کہ بلدیہ نے غیرمعمولی بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوامی صحت و سلامتی کی خاطر احتیاطی تدبیر کے طور پر مارکیٹ بند کی ہے۔میونسپلٹی کی ٹیموں نے حفاظتی ضوابط پر عمل نہ کرنے پر ایک شاپنگ سینٹر بند کردیا جبکہ 207 دکانوں پر تفتیشی چھاپے مار کر 27 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close