مظاہروں کی شدت میں کمی، واشنگٹن میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ، نیشنل گارڈز کو واپس بلانے کا اعلان

واشنگٹن (پی این آئی)مظاہروں کی شدت میں کمی، واشنگٹن میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ، نیشنل گارڈز کو واپس بلانے کا اعلان، امریکی کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ دارالحکومت اب مکمل کنٹرول میں ہے۔ نیشنل گارڈز واپس اپنے گھروں کو جا رہے ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں واپس بلایا جا سکتا ہے۔

کئی دنوں سے جاری مظاہرے کل اپنے عروج پر تھے۔ صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں تعینات پانچ ہزار نیشنل گارڈز فوجیوں کو واپس جانے کے احکامات دے دیے۔ انہیں پچھلے ہفتے شہر میں احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ دارالحکومت اب مکمل کنٹرول میں ہے۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح واشنگٹن میں بھی پولیس کی تحویل میں سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ واپس جا رہے ہیں مگر ضرورت پڑنے پر یہ فوراً واپس آ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں یہ بھی کہا کہ پچھلی رات مظاہرین توقع سے کم تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close