مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری، شوپیاں اور بارہ مولا میں مزید 6 کشمیری شہید کر دیئے گئے

سرینگر(پی این آئی):مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری، شوپیاں اور بارہ مولا میں مزید 6 کشمیری شہید کر دیئے گئے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، شوپیاں اور بارہ مولا میں مزید چھ کشمیریوں کو شہید، دیگر علاقوں میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق

مقبوضہ کشمیر میں ہر لمحہ عصمت دری، ہر آن خونریزی کا ظلم جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج جوانوں کا خون پانی کی طرح بہانے لگی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی روز میں چھ جوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا ہے۔ چار کشمیریوں کا سینہ ضلع شوپیاں میں گولیوں سے چھلنی کیا گیا جبکہ ایک جوان کو بارہ مولا میں شہید کر دیا گیا۔ شہادتوں کے بعد ضلع شوپیاں اور کلگام میں موبائل سروس معطل کر دی گئی۔نئی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں اولاد کو برسوں پال پوسنے والی ماؤں کو بیٹوں کی لاش کا آخری دیدار بھی نصیب نہیں ہوتا۔ ریاستی دہشت گردی میں ملوث بھارتی فوج نے شہید جوانوں کی لاشوں کو نامعلوم مقامات پر ٹھکانے لگانا شروع کر دیا ہے۔ انسانیت سے عاری ہندوستانی فوج نے اب تک 10 ماہ کے دوران 146 جوانوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close