بیجنگ(پی این آئی)بھارت کے ساتھ تنازعے کا سلجھاؤ، چین نے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش مسترد کر دی، چین نے بھارت کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش مسترد کر دی۔ دوسری جانب کورونا ویکسین سے متعلق چینی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اگر ویکسین بنانے میں کامیاب ہوتا ہے تو اس کے
بعد بین الاقوامی تعاون بڑھایا جائے گا۔بیجنگ میں نیوز کانفرنس کے دوران وانگ جی گانگ کا کہنا تھا کہ چین عالمی عوامی بھلائی کے لیے ویکسین کی دستیابی یقینی بنائے گا تاکہ اس سے دنیا بھر میں کورونا مریضوں کا علاج ہوسکے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا حکام مسافروں کی ملک میں آمد کے لیے ’فاسٹ ٹریک‘ داخلے کے انتظامات کر رہے ہیں۔بھارت کے ساتھ تنازع سے متعلق ٹرمپ کی پیشکش پر ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا چین اور بھارت کے درمیان تنازع میں امریکا اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتا ہے، کسی تیسرے فریق کی ثالثی کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی، انہوں نے کہا تھا امریکا، چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازع کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں