ایران میں کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر، پہلا اسلامی ملک بن گیا، تشویشناک تفصیلات آگئیں

تہران(پی این آئی) ایران میں کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر، پہلا اسلامی ملک بن گیا، تشویشناک تفصیلات آگئیں…. لاک ڈاؤن میں نرمی لانے کے بعد ایران کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں سے ایک بار پھر انتہائی تشویشناک خبریں آنے لگی ہیں۔ میل آن لائن کے

مطابق 30مارچ کو ایران میں سب سے زیادہ 3ہزار 186کیس سامنے آئے تھے۔ اس کے بعد فروری میں کیے گئے لاک ڈاؤن نے اثر دکھانا شروع کیا اور کیسز کی تعداد کم ہوتی چلی گئی۔ اپریل کے وسط تک نئے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بہت کم ہو گئی جس کے بعد لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی شروع کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اس نرمی کے اثرات مئی کے آغاز سے ہی سامنے آنے شروع ہو گئے اور اب جون کے پہلے ہفتے میں نئے کیسز کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز ملک میں 3ہزار574نئے کیس سامنے آئے جو گزشتہ 30مارچ کی ریکارڈ سطح سے بھی زیادہ تھے۔ گزشتہ تین دن سے مسلسل تین ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔ عالمی ماہرین اسے کورونا وائرس کی دوسری لہر قرار دے رہے ہیں مگر ایرانی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب ان کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت بہت بہتر ہو گئی ہے اور ڈیٹا پہلے کی نسبت زیادہ اچھی طرح اکٹھا کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نئے کیسز کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے۔ پہلے ایک طرف ٹیسٹ بھی کم کیے جا رہے تھے اور دوسری طرف ڈیٹا بھی درستگی کے ساتھ اکٹھا نہیں ہو پا رہا تھا۔ واضح رہے کہ ایران میں اب تک مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 1لاکھ 67ہزار مریض سامنے آ چکے ہیں اور 8ہزار 134اموات ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close