مشکل وقت میں اچھی خبر آگئی، اہم ملک نے کورونا وائرس کو تباہ کرنیوالا کپڑا تیار کر لیا

ٹوکیو(پی این آئی) لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین کا انتظار تھا لیکن جاپانی سائنسدانوں نے ایک ایسا کپڑا تیار کر لیا ہے جو کورونا وائرس کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس کپڑے میں یہ صلاحیت ہے کہ حرکت سے اس میں تھوڑی مقدار میں بجلی پیدا ہوتی ہے جو اس پر لگنے والے وائرس اور

بیکٹیریا وغیرہ کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ حیران کن ایجاد الیکٹرانکس کمپنی موراتا مینوفیکچرنگ اینڈ تیجن فرنٹیئر کے ماہرین نے کی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کپڑے سے اتنی کم بجلی پیدا ہوتی ہے کہ جس شخص نے یہ پہن رکھا ہوگا اسے محسوس بھی نہیں ہو گی مگر بیکٹیریا اور وائرسز کے لیے یہ جان لیوا ثابت ہو گی۔ کمپنی کے ترجمان نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”ہم نے اس کپڑے کو ٹیسٹ کیا ہے۔ یہ 99.9فیصد وائرسز اور بیکٹیریا کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے کورونا وائرس کے خاتمے میں بڑی مدد ملے گی۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں