کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز،اموات کی شرح کیا ہو گئی؟ افسوسناک صورتحال

نیو یارک (پی این آئی)کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز،اموات کی شرح کیا ہو گئی؟ افسوسناک صورتحال… پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ورلڈ او میٹرز کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 4 لاکھ 126 افراد جان کی بازی ہار

چکے ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 20 ہزار 143 ہوگئی ہے۔ اب تک 33 لاکھ 88 ہزار 223 افراد کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے کلوزڈ کیسز کے جائزہ کے مطابق اب تک اس وبا کا نشانہ بننے والے 89 فیصد مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 11 فیصد جان کی بازی ہارے ہیں۔ خیال رہے کہ جس وقت امریکہ اور یورپ میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیلی تھی تو اس وقت اموات کی تعداد کی شرح 22 فیصد تک چلی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close