کورونا سے حفاظت تدابیر کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جدہ کی طرح ریاض میں بھی دوبارہ لاک ڈاون کر دیں گے، سعودی وزارت داخلہ

جدہ (ملک عاصم اعوان) سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ جدہ کی طرح ریاض میں بھی دوبارہ سخت کرفیو لگ سکتا ہے ترجمان کے مطابق اگر ریاض میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا اور اس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرین کی تعداد

بڑھی تو سخت حفاظتی اقدامات دوبارہ کیے جائیں گے۔ وزارت صحت کی سرپرستی میں اعلی کمیٹی مملکت بھر میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے دارالحکومت ریاض میں کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اگر سنگین صورتحال برقرار رہی تو جدہ کی طرح ریاض میں بھی سخت کرفیو بحال کر دیا جائے گا ریاض میں بھی کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اس پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے اگر صورتحال اسی طرح گمبھیر رہی تو ریاض میں بھی سخت کرفیو کا فیصلہ لیا جائے گا وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب کے باقی شہروں کی صورتحال جوں کی توں رہے گی وہاں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی سعودی وزارت داخلہ نے کورونا کی وبا دوبارہ سنگین ہو جانے اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں کیسز بڑھ جانے کے پیش نظر محکمہ صحت کے حکام کی سفارش پر جدہ شہر میں حفاظتی سخت اقدامات بحال کرنے کا فیصلہ کیا جدہ شہر میں 15 دن کے لیے روزانہ سہ پہر 3 بجے سے صبح 6 بجے تک مکمل کرفیو رہے گا مساجد میں جماعت سے نماز اور جمعہ پر دوبارہ عارضی پابندی عائد کی گئی ہے وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مملکت کے جس بھی علاقے میں سخت کرفیو کی ضرورت پڑے گی مناسب وقت پر اس کا اعلان کردیا جائے گا۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close