کورونا سے امریکہ میں تین کروڑ سے زائد افراد بے روزگار، مئی میں 25 لاکھ نوکریاں آئی ہیں، امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کا اعتراف

واشنگٹن(پی این آئی)کورونا سے امریکہ میں تین کروڑ سے زائد افراد بے روزگار، مئی میں 25 لاکھ نوکریاں آئی ہیں، امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کا اعتراف۔ امریکی معیشت نے کوویڈ 19 کا لاک ڈاو¿ن کھلتے ہی مئی کے مہینے میں روزگار کے 25 لاکھ نئے مواقع پیدا کیے اور بے روزگاری کی سطح کم ہو کر 13 اعشاریہ 3 فی

صد ہو گئی۔امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار اقتصادی اندازوں اور پیشن گوئیوں کے برعکس امریکی معیشت کی مضبوطی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اپریل میں دو کروڑ سے زائد ملازمتیں ختم ہوئی تھیں اور بے روزگاری کی شرح 14.7 فی صد تک جا پہنچی تھی۔ اور خیال کیا جا رہا تھا کہ مئی میں بھی یہ منفی رجحان جاری رہے گا۔کرونا بحران میں احتیاطی پابندیوں کی وجہ سے امریکی معیشت کے بہت سے شعبوں کو یکسر بند کرنا پڑا اور ابھی تک تین کروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہیں۔لیبر سیکرٹری یوں جین سکیلیا نے ایک بیان میں کہا کہ لاکھوں امریکی اب بھی بے روزگار ہیں اور ان کا محکمہ بھرپور کوشش کرے گا کہ تمام امریکی ورکرز اپنے روزگار کی طرف واپس لوٹیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کا محکمہ امریکی ریاستوں کو مدد فراہم کرے گا تاکہ بے روزگار افراد کو الاو¿نس دیا جائے۔لیبر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکہ میں بسنے والی تمام برادریوں کے لیے ایک عظیم خبر اور امریکی معاشرے میں مساوات قائم کرنے کے لئے اہم پیش رفت قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close