کیا سچ ہے، کیا جھوٹ؟ کورونا کی ویکسین تیار کر لی ہے، 20 لاکھ خوراکیں تقسیم کے لیے دستیاب ہیں، ٹرمپ کا پریس کانفرنس میں دعویٰ

واشنگٹن (پی این آئی)امریکی صدر نے کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ویکسین محفوظ قرار دیئے جانے پر 20 لاکھ ڈوسز فراہمی کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاہ فام امریکیوں سے برتے جارہے

نسلی امتیاز سے متعلق کہا کہ مجھ سے زیادہ سیاہ فاموں کےلیے کسی نے کام نہیں کیا، ہر امریکی کو برابر کے حقوق ملیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران لوٹ مار، فساد کرنے والے مظاہرین پر نیشنل گارڈز نے قابو پالیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح حیرت انگیز طور پر کم ہوکر 13.3 فیصد ہوگئی ہے اور گزشتہ امریکا میں 30 لاکھ کے قریب نوکریاں پیدا ہوئیں۔ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ملک کو دوبارہ کھولنے جارہے ہیں کیونکہ امریکا کو مزید بند نہیں رکھا جاسکتا لیکن لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سماجی فاصلوں، دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔امریکی صدر نے مزید نوکریوں کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ نوجوان اور صحت مند افراد فوری نوکریوں پر واپس آئیں کیونکہ تفریحی، مہمان نوازی کی صنعت میں 12 لاکھ نوکریاں سامنے آئی ہیں اور تعمیراتی شعبوں میں 4 لاکھ 64 ہزار نوکریاں سامنے آئی۔انہوں نے بتایا کہ تعلیم، صحت کے شعبے میں 4 لاکھ 24 ہزار نوکریاں آئی ہیں جبکہ ریٹیل ٹریڈ میں 3 لاکھ 68 ہزار نوکریوں کا اضافہ ہوا اور پیداوار، کارخانوں کی صنعت میں 2 لاکھ 25 ہزار نوکریاں سامنے آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close