امریکی پولیس ظالم کی ساتھی شہری کو دھکا دینے والے دو امریکی پولیس افسروں کی معطلی، ٹیم میں شامل 55 پولیس افسروں نے استعفیٰ دے دیا

نیویارک (پی این آئی)نیویارک کے علاقے بفلو میں ہنگامی ریسپانس ٹیم کے 55 پولیس افسران نے 2 ساتھیوں کے معطلی کے بعد احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز بفلو میں سیاہ فام شہری کے امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل کے خلاف کیے گئے مظاہرے کی ویڈیو میں ہنگامی

رسپانس فورس کے افسران کی ایک قطار دکھائی دیتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس کی طرف آنے والے ایک شخص کو 2 اہلکاروں نے ایسا دھکا دیا کہ وہ پیچھے فٹ پاتھ پر جا گرا اور اس کے سر سے خون بہنے لگا۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دھکا دینے والے دونوں افسران کو معطل کر دیا گیا جس کے بعد یونٹ کے دیگر 55 افسران نے دو ساتھیوں کے ساتھ کیے گئے سلوک پر استعفیٰ دے دیا۔استعفیٰ دینے والے افسران کا کہنا تھا کہ وہ صرف احکامات پر عمل کر رہے تھے۔زخمی ہونے والے مارٹن گوگینو نے اپنے بیان میں خود کو انسانی حقوق کا وکیل بتایا جب کہ حکام کے مطابق اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close