دنیا اس وقت کرونا کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں مصروف، بھارت کشمیر میں نہتے شہریوں پر مظالم کر رہا ہے، سردار مسعود خان

مانچسٹر (پی این آئی)دنیا اس وقت کرونا کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں مصروف، بھارت کشمیر میں نہتے شہریوں پر مظالم کر رہا ہے، سردار مسعود خان۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی حکومت ہندوستان کے علاوہ کشمیر میں بھی ہندوتوا فلاسفی کو پروان چڑھا رہی ہے۔تفصیلات کے

مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل برطانیہ زیر اہتمام آل پارٹیز ورچویل کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس وقت انتہاء پسندوں کے نرغے میں ہے، مودی سرکار آر ایس ایس اوردیگر انتہاء ہندوؤں کے ذریعے جموں وکشمیر میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت کرونا کی وبا کا شکار اور اس سے نمٹنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے جبکہ بھارت کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کی داستانیں رقم کر رہا ہے۔سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں نئے ڈومیسائل کے کالے قانون کے نفاذ کے بعد انتہاء پسند ہندوؤں، آر ایس ایس کے غنڈوں کو کشمیر میں آباد کرنے اور کشمیریوں کو زبردستی ان کی شہریت، ملازمتوں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کیمذموم ترکیب پر عمل جاری ہے۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ دنیا کو اپنی توجہ کشمیرکی جانب دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرُامن حل اور خطہ میں پائیدار امن کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا، اگر کشمیر سے اٹھنے والی چنگاری اور اس سے جڑے خطرات کو دنیا نے محسوس نہ کیا تونہ صرف یہ خطہ بلکہ پوری دنیا بد امنی کی لپیٹ میں آئے گی۔خواتین کی عزت محفوظ نہیں، پیلٹ گن کے استعمال سے کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے، دنیا کو اپنی توجہ کشمیرکی جانب دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرُامن حل اور خطہ میں پائیدار امن کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر سے اٹھنے والی چنگاری اور اس سے جڑے خطرات کو دنیا نے محسوس نہ کیا تونہ صرف یہ خطہ بلکہ پوری دنیا بد امنی کی لپیٹ میں آئے گی۔سردار مسعود خان نے کہا کہ ہندوستان اس وقت چین کے ساتھ تناؤ اور ایل او سی پر اپنی اشتعال انگیزی کو ایک سموکس سکرین کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اپنا اصل کھیل کشمیر میں کھیل وہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اپنے فاشسٹ ایجنڈے کو کشمیر میں پایا تکمیل تک پہنچا نے کے درپے ہے۔نمائندہ اے آر وائی نیوز نے بتایا کہ کانفرنس کا انعقاد جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے آل پارٹیز کشمیر گروپ برطانیہ کے اشتراک سے کیا تھا۔کانفرنس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا، لیبر پارٹی برطانیہ کی ڈپٹی لیڈر ایم پی اینجیلا رینئر،سینیٹر فیصل جاوید، ایم این اے نورین فاروق ابراھیم، برطانوی ممبران پارلیمنٹ آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراھم، ڈپٹی چیئرمین ایم پی جیک بریئرٹن،شیڈو وزیر ایم پی یاسمین قریشی، چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر ایم پی اینڈریو گوون، چیئرمین کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر ایم پی جیمز ڈیلی، ایم پی سارہ اوون سمیت شیڈو وزراء و دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں