جدہ میں مہنگے ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن، جرمانے کیے گئے

جدہ (ملک عاصم اعوان) جدہ میں مہنگے ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن، جرمانے کیے گئے۔وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے بتایا ہے کہ مملکت میں ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے کے 825 شکایات موصول ہوئیں وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے کورونا ونا کے بحران سے ناجائز فائدہ اٹھانے

والے تجارتی مراکز پر جرمانے کیے۔ سعودی عرب میں وزارت تجارت کی جانب سے فارمیسسز کو ہدایت کی تھی کہ طبی ماسک کے نرخوں میں اضافہ نہ کیا جائے تاکہ ہر شخص کی دسترس میں ہو وزارت نے مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والوں کو انتباہ دیا تھا کہ شکایات موصول ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے کے سب سے زیادہ واقعات ریاض ریجن میں ہوئے 194 واقعات ریکارڈ کیے گئے جو کیسز کا 24 فیصد ہیں 167 کیسز کے حوالے سے مکہ مکرمہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں 20 فیصد واقعات ہوئے مشرقی ریجن 102 خلاف ورزیوں درج کی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close