کورونا کے حوالے سے عوام کا غیر محتاط طرز عمل سعودی حکومت نے جدہ میں پھر 15 روز کا لاک ڈاؤن کر دیا

جدہ (ملک عاصم اعوان ) سعودی حکومت نےکورونا کے حوالے سے عوام کی بڑی تعداد کے غیر محتاط طرز عمل پر سخت ایکشن لیتے ہوئے جدہ میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاون کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض میں بھی کررونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اس پر بھی نظر رکھی جا رہی

ہے اگر صورتحال اسی طرح گھمبیر رہی تو ریاض میں بھی سخت کرفیو کا فیصلہ کیا جائے گا ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے باقی شہریوں کی صورتحال جوں کی توں رہے گی وہاں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے وزارت داخلہ کے عہدیدار نے کہا ہے مملکت کے جس بھی علاقے میں سخت کرفیو کی ضرورت بڑے گی مناسب وقت پر اس کا اعلان کر دیا جائے گا سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرفیو 6 جون بروز ہفتہ سے 20 جون بروز ہفتہ تک نافذ ہوگا کرفیو میں صبح 6 سے دوپہر 3 بجے تک نرمی ہوگی سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو کا فیصلہ کررونا کے مستقل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے مساجد میں نمازوں کی ادائیگی بھی معطل رہے گی وزارتوں سرکاری ایجنسیوں اور نجی شعبے کی کمپنیوں میں حاضری بھی معطل رہے گی ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سابقہ کرفیو کی قراردادوں میں جن زمروں کو استثنی دیا گیا تھا وہ برقرار رہے گا محدود ترین دائرے میں کرفیو پاس مقررہ حفاظتی ضوابط کے مطابق استعمال کیے جاسکیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close