سٹاک ہولم(پی این آئی)عوام کا حکومت پر اعتماد 18فیصد تک مزید کم ہو گیا، تازہ ترین سروے میں بڑا انکشاف…سویڈن میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق عوام کا حکومت پر اعتماد اپریل سے اب تک 18 فیصد گر کر 45 فیصد پر آ گیا ہے۔سروے کرنے والے ادارے نووس کے مطابق اپریل میں 63 فیصد افراد کا
حکومت پر کورونا وائرس کی وبا سے نپٹنے کے لیے ان کی قابلیت پر مکمل بھروسہ تھا۔اس کے علاوہ عوام کا سویڈن کی وزارت صحت پر بھی اعتماد 73 فیصد سے کم ہو کر 63 فیصد پر گر گیا۔تاہم سروے کے مطابق ابھی بھی عوام کا ملک کے نظام صحت اور ہسپتالوں میں موجود سہولیات پر بھروسہ 80 فیصد ہے۔واضح رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس سویڈن نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا اور ان کے حکمت عملی عوام کی جانب سے حکومتی پیغامات کی تابعداری پر منحصر تھی۔لیکن سویڈن میں فی کس اموات پورے یورپ میں سب سے زیادہ ہیں اور اس کے باعث حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں