اسرائیلی حکومت نے خطیب مسجداقصیٰ شیخ عکرمہ صابری پر 4 ماہ کے لیے مسجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی

اسرائیل(پی این آئی)اسرائیلی حکومت نے خطیب مسجداقصیٰ شیخ عکرمہ صابری پر 4 ماہ کے لیے مسجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔اسرائیلی حکومت نے خطیب مسجداقصیٰ شیخ عکرمہ صابری پر 4 ماہ کے لیے مسجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ۔ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے شیخ عکرمہ کو 4

ماہ کے لیے مسجد بدر کیا ہے۔اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق خطیب مسجداقصیٰ کی مسجد بدری کاحکم نامہ 20 ستمبر۔ تک نافذ رہے گا۔ شیخ عکرمہ صابری کو مسجد بدر کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ شیخ عکرمہ صابری کا کہنا ہے کہ قابض حکام کا فیصلہ غیر قانونی اور جابرانہ ہے، اسرائیل واحد ملک ہے جوشہریوں کو اپنے آبائی شہروں سے بے دخل کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی حکومت کسی نہ کسی بہانے سے مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے اور نقصان پہنچانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے لیکن ہم بھی مسجد اقصیٰ میں رہیں گے اور اس کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں