اچھی خبر، بڑی خبر سعودی حکومت کا نجی اداروں کے تمام ملازمین کو آئندہ 2 سال تک نصف تنخواہ ادا کرنے کا اعلان

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے نجی اداروں کے تمام ملازمین کو آئندہ 2 سال تک نصف تنخواہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔جی ہاں، سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ 2 سال تک تمام طرح کے نجی ملازمین کو کورونا ریلیف فنڈ کے تحت ان کی تنخواہ کا

نصف حصہ ادا کرے گی۔یہ سبسڈی ملازمین کو وزارت کے ادارے ‘فروغ افرادی قوت’ کے تحت فراہم کی جائے گی اور اس میں 4 ہزار ریال سے 15 ہزار ریال تک کے تمام ملازمین شامل ہوں گے۔وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے واضح کیا کہ مذکورہ ریلیف ملازمین کو کورونا ریلیف پروگرام کے تحت دیا جائے گا اور اس میں حکومت ملازمین کو ان کی نصف تنخواہ ادا کرے گا۔یعنی جن ملازمین کی تنخواہ 4 ہزار ریال ہوگی حکومت انہیں آئندہ 2 سال تک ماہانہ 2 ہزار ریال ادا کرے گی اور 15 ہزار ریال تک تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کو 7 ہزار ریال تک اضافی فراہم کیے جائیں گے۔وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کی جانب سے یہ قدم کورونا کی وجہ سے صحت کے معاملات پر اخراجات بڑھ جانے کے باعث اٹھایا گیا ہے۔مذکورہ ریلیف پروگرام کے تحت حکومت نے خواتین اور معزور ملازمین کو اضافی 10 فیصد رقم ادا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے مگر یہ اضافی رقم ریاض، جدہ، دمام اور الخبر شہر کے علاوہ دیگر شہروں میں ملازمتیں کرنے والی خواتین اور معزور افراد کو فراہم کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں