کورونا کیا کم تھا ، ایبولا وائرس کی وبا بھی پھوٹ پڑی،کئی ہلاکتیں رپورٹ

کنشاسا(پی این آئی) کورونا وائرس کی وباءسے دنیا کی جان ابھی چھوٹ نہیں پائی تھی کہ افریقی ملک کانگو میں ایبولا کی وباءپھوٹ پڑی ہے اور چار زندگیاں نگل گئی ہے۔ دی مرر کے مطابق اس سے پہلے بھی کانگو میں ایبولا کی وباءپھوٹ چکی ہے اور سینکڑوں زندگیاں نگل چکی ہے۔ اب کی بار یہ وباءملک کے مغربی

شہر مبادیکا میں پھوٹی ہے اور اب تک اس کے 6کیس سامنے آ چکے ہیں اور 4ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 15سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ کانگو میں 1976ءسے ایبولا کی وباءپھوٹتی آ رہی ہے تاہم اس کے پہلے حملے ملک کے مشرقی شہروں میں ہوئے۔ پہلی بار یہ وباءمغربی خطے میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل ایبولا کا حملہ مبادیکا سے 1ہزار کلومیٹر دور ہوا تھا جس میں 2ہزار 200لوگ موت کے گھاٹ اتر گئے تھے۔ واضح رہے کہ دنیا میں پہلی بار ایبولا کی وباءکانگو میں ہی 1976ءمیں دریائے ایبولا کے ساحلی علاقوں میں پھیلی تھی۔ اس کے بعد سے کانگو میں اس کا یہ گیارہواں حملہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں