دنیا بھر میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟ اچھی خبر یں آنا شفروع

واشنگٹن (پی این آئی) دنیا بھر میں 31لاکھ سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی، اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک31لاکھ 1ہزار68 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، 3لاکھ 84ہزار643 جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اب ایکٹو کیسز کی تعداد 30لاکھ28ہزار661 رہ گئی۔ ووہان سے شروع ہونے والی اس

خطرناک وبا نے دنیا بھر میں 65لاکھ14ہزار372 افراد کو متاثر کیا ہے۔54ہزار283 مریضوں کی حالت اس وقت تشویشناک ہے۔ امریکہ اس وقت کورونا وائرس سے دنیا کا سب سے متاثرہ ملک ہے جہاں 18 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور ایک لاکھ سے زیادہ اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے۔کورونا وائرس سے امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 1882323جبکہ اموات کی تعداد 108025ہے۔امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثرین برازیل میں ہیں، جہاں یہ تعداد 558405 جبکہ 31046اموات ہوچکی ہیں۔ برازیل کے بعد روس میں متاثرین کی تعداد 432878 جبکہ اموات کی تعداد 5215 ہے۔ کوروناوائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی موت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8171 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 198706 ہوگئی ہے۔ اس دوران بھارت میں 204 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5598 ہو گئی ہے۔ ادھر میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 10167 ہوگئی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے گذشتہ روز 237 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2771 نئے کیسز کے ساتھ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 93435 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close