دبئی میں مساجد کھولنے سے پہلے اماموں اور موذن کو کیا کرنا ہو گا؟ حکام نے ہدایات جاری کر دیں

دبئی (پی این آئی) دبئی میں مساجد کھولنے سے پہلے اماموں اور موذن کو کیا کرنا ہو گا؟ حکام نے ہدایات جاری کر دیں۔حکام نے دبئی کی تمام مساجد کے اماموں اور موذن کو فوری کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کر دی، مساجد کو سٹیریلائز کرنے کا عمل جاری۔ خلیج ٹائمز میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق دبئی میں مساجد

دبئی میں مساجد کھولنے سے پہلے اماموں اور موذن کو کیا کرنا ہو گا؟ حکام نے ہدایات جاری کر دیںدبئی میں مساجد کھولنے سے پہلے اماموں اور موذن کو کیا کرنا ہو گا؟ حکام نے ہدایات جاری کر دیںدبئی میں مساجد کھولنے سے پہلے اماموں اور موذن کو کیا کرنا ہو گا؟ حکام نے ہدایات جاری کر دیںکھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے مساجد کے اماموں اور موذن کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔بدھ کے روز دبئی کی تمام مساجد کے اماموں اور موذن کو دبئی حکام نے ہدایت کی کہ وہ فوری اپنے کرونا ٹیسٹ کروائیں۔ فی الحال مساجد کھولنے کی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا، تاہم تازہ ترین ہدایات کے مطابق باجماعت نماز کی ادائیگی کیلئے پہلی صف کو امام کیلئے خالی چھوڑا جائے گا۔جبکہ دبئی کی تمام مساجد کو سٹیریلائز کرنے کا عمل تاحال جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے محکمہ اوقاف دبئی کی جانب سے دبئی کی تمام مساجد میں خصوصی ہدایت نامہ آویزاں کیا گیا تھا۔ ان ہدایات کے مطابق مساجد کھلنے کے بعد خواتین کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مساجد کو اذان کی ادائیگی سے لے کر نماز کی ادائیگی تک صرف 20 منٹ کیلئے کھولا جائے گا۔ اذان سے قبل یا نماز کی ادائیگی کے بعد کسی کو بھی مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔نمازیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ گھر سے وضو کر کے آئیں، جبکہ انہیں مصلیٰ بھی گھر سے اپنے ساتھ ہی لانا ہوگا۔ باجماعت نماز کی ادائیگی کیلئے لازم ہوگا کہ نمازیوں کے درمیان ایک صف خالی چھوڑی جائے، جبکہ 2 نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ مسجد میں 60 سال سے زائد اور 12 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ منع ہو گا۔ تمام نمازیوں کو دستانے اور فیس ماسک پہننا ہوں گے۔مسجد میں ایک دوسرے سے گلے ملنے اور مصافحہ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگ جو بیمار ہوں یا جن کے عزیز کرونا وائرس میں مبتلا ہوں، ان پر بھی مسجد میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ اذان کے فوری بعد باجماعت نماز کی ادائیگی ہوگی، دوسری مرتبہ جماعت کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مسجد میں کھانے پینے کی چیزیں لے جانے اور بانٹنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close