لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث سعودی عرب میں کورونا متاثرین میں پھر اضافہ ہو نے لگا

ریاض(پی این آئی)لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث سعودی عرب میں کورونا متاثرین میں پھر اضافہ ہو نے لگا۔سعودی عرب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1800 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 89 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 17 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 65 ہزار 700 سے زائد ہے۔رجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وائرس سے 138 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 549 ہوگئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں 22 ہزار 600 مریضوں کی حالت بہتر ہے جب کہ 1264 تشویشناک حالت میں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close