کورونا وائرس کمزور نہیں ہو رہا بلکہ۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے تمام دعوئوں کو مسترد کر دیا، تشویشناک بات کہہ دی

نیویارک (پی این آئی) کورونا وائرس کمزور نہیں ہو رہا بلکہ۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے تمام دعوئوں کو مسترد کر دیا، تشویشناک بات کہہ دی…. عالمی ادارہ صحت نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا ہے کہ کورونا وائرس اپنی طاقت کھو رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں ایک سینئر ڈاکٹر نے کہا

تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ وائرس اب کم جان لیوا ہو گیا ہے۔پروفیسر البرٹو زنگریلو جو کہ سین رافائل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ کے سربراہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس اب کلینیکلی موجود نہیں ہے۔تاہم کئی سائنسدانوں جن میں ڈبلیو ایچ او کے ماہرین بھی شامل ہیں کا کہنا تھا کہ اس خیال کے کوئء شواہد موجود نہیں ہیں۔ڈبلیو ایچ او میں وبائی امراض کی ماہر ماریا وین کیرکوف کا کہنا تھا کہ منتقل ہونے کی اہلیت کے اعتبار سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ شدت کے لحاظ سے بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔عالمی ادارہ صحت نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا ہے کہ کورونا وائرس اپنی طاقت کھو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close