نیکی یا شرارت بے گھر افراد کو زہریلا کھانا کھلا دیا، کھانے والوں کی حالت غیر، پولیس نے دھر لیا

کیلی فورنیا(پی این آئی)امریکا میں بے گھر افراد کو زہریلا کھانا کھلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 8 بے گھر افراد کو زہریلا کھانا کھلانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے مئی کے وسط میں ہنٹنگٹن بیچ پر بے گھر افراد

کو زہریلا کھانا کھلایا تھا۔اورنج کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے ایک مشیر کے مطابق متاثرہ افراد کو تیز مرچوں سے بنا زہریلا کھانا کھلایا گیا تھا جو پولیس کے ذریعے استعمال ہونے والی کالی مرچ کے اسپرے سے دوگنا مضبوط ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم کی جانب سے بے گھر افراد کو زہریلا کھانا کھلانے کے بعد ان کے ردعمل کو فلمایا بھی گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کو متعدد تکالیف کا سامنا کرنا پڑا جن میں قبض، سانس لینے میں دشواری، الٹی اور منہ اور پیٹ میں شدید درد شامل تھے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close