سب سے بڑے اسلامی ملک نے اپنے ملک سے اس سال حاجی نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا، 2 لاکھ 21 ہزار حاجیوں کا کوٹہ تھا

انڈونیشیا(پی این آئی)سب سے بڑے اسلامی ملک نے اپنے ملک سے اس سال حاجی نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا، 2 لاکھ 21 ہزار حاجیوں کا کوٹہ تھا۔انڈونیشیا کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث اپنے شہریوں کو رواں سال حج کیلئے سعودی عرب نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک

انڈونیشیا کیلئے سعودی حکومت نے رواں سال 2 لاکھ 21 ہزار عازمین کا کوٹا مقرر کیا تھا لیکن انڈونیشیا نے اپنے شہریوں کو کورونا وائرس کے پیش نظر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔انڈونیشیا کے وزارت مذہبی امور فخر الرازی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انڈونیشین عازمین اس سال حج کا فریضہ ادا نہیں کرسکیں گے لہٰذا عازمین اگلے سال کے حج سیزن کیلئے خود کو تیار رکھیں۔ حکومت نے فیصلہ سعودی حکام کی جانب سے یقین دہانی میں ناکامی کے بعد کیا ہے کیونکہ وبا کی موجودگی میں حج کی ادائیگی میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close