اچھا بول نہیں سکتے تو اپنا منہ بند رکھیں، آپ صدر ہیں، صدر بن کر رہیں ٹی وی شو کے میزبان نہ بنیں، امریکی پولیس افسر نے ٹرمپ کی کلاس لے لی

ٹیکساس(پی این آئی) امریکی پولیس افسر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ اچھا بول نہیں سکتے تو اپنا منہ بند رکھیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیوسٹن پولیس چیف آرٹ اسیویڈو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نوجوانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ امریکا کو آج قیادت کی جتنی ضرورت ہے

پہلے کبھی نہ تھی۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ صدر ہیں، صدر بن کر رہیں، ٹی وی شو کے میزبان نہ بنیں۔ مسٹر پریزیڈنٹ، یہ ہالی ووڈ نہیں ہے، حقیقی زندگی ہے۔ مظاہرین جب تک پر امن رہیں گے پولیس ان کے ساتھ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close