5 افراد کے گھر سے باہر اکٹھے ہونے کی اجازت، برطانیہ میں کرونا کی دوسری لہر آ سکتی ہے، برطانوی ماہرین نے خبردار کر دیا

لندن (پی این آئی)5 افراد کے گھر سے باہر اکٹھے ہونے کی اجازت، برطانیہ میں کرونا کی دوسری لہر آ سکتی ہے، برطانوی ماہرین نے خبردار کر دیا،سائنسی ماہرین نے لاک ڈاؤن میں نرمی پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آ سکتی ہے۔وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے لاک

ڈاؤن میں نرمی کے تحت ملک بھر میں 5 افراد کے گھر سے باہر اکٹھے ہونے اور ملاقات کرنے کی اجازت دیے جانے پر سائنسی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔برطانیہ میں پرائمری اسکولز بھی محدود پیمانے پر واپس کھول دیئے گئے اور پابندیوں میں نرمی پر اچھا موسم دیکھ کر ہزاروں افراد ساحل سمندر اور پارکوں میں پہنچ گئے۔اس صورتحال پر سائنسی ماہرین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے مہلک وبا کورونا کی دوسری لہر کا بھی امکان ظاہر کیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے لاک میں نرمی کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔ماہرین کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے وائرس کے پھیلاؤ بڑے پیمانے پر دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی لاگو ناں کیا جا سکا اسکے باوجود نرمی کرنا غلط فیصلہ ہے۔سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنی ہی طے کردہ شرائط پوری ناں ہونے کے باوجود لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close