کورونا وائرس سے بچاؤ کیسے؟ سعودی وزارت صحت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں اور ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کردیں

ریاض(پی این آئی)کورونا وائرس سے بچاؤ کیسے؟ سعودی وزارت صحت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں اور ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کردیں،سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر تمام شہریوں بالخصوص پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں اور ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ٹیکسی سروس کے لیے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ ٹیکسی پر سوار ہوتے وقت سینیٹائزراور اضافی حفاظتی ماسک ساتھ رکھا جائے۔ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ سواری گاڑی کی عقبی نشست پر بیٹھے، نشست اور ٹیکسی کے کسی بھی حصے کو چھونے سے پرہیز کریں جبکہ ٹیکسی کا کرایہ آن لائن ادا کیا جائے۔وزارت صحت کے مطابق اگر سواری کو ٹیکسی میں بیٹھتے وقت کوئی چیز کھانے پینے کی ضرورت ہو تو ایسی صورت میں کچرا تھیلی میں رکھے اور اترتے وقت اسے اپنے ہمراہ لے کر جائے۔وزارت صحت نے تاکید کی کہ ٹیکسی میں بیٹھتے وقت دروازے کے ہینڈل کو سینیٹائز کرنا نہ بھولیں، بہتر ہوگا کہ ایک وقت میں ایک ہی سواری ٹیکسی استعمال کرے، ایک سے زیادہ افراد ٹیکسی میں نہ بیٹھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close