نیا کورونا وائرس اب اتنا جان لیوا نہیں رہا، ڈاکٹروں نے بڑا دعویٰ کر دیا

روم (پی این آئی)نیا کورونا وائرس اب اتنا جان لیوا نہیں رہا، ڈاکٹروں نے بڑا دعویٰ کر دیا.. اٹلی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس اب اتنا جان لیوا نہیں رہا جتنا عالمی وبا کے آغاز پر تھا۔مییا رپورٹ کے مطابق میلان کے سان ریفایلی ہاسپٹل کے سربراہ ڈاکٹر البرٹو زینگریلو نے ٹی وی

انٹرویو کے دوران کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ طبی لحاظ سے یہ وائرس اب اٹلی میں موجود نہیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ 10 دن کے دوران سواب ٹیسٹوں میں جو وائرل لوڈ دیکھا گیا وہ ایک یا 2 ماہ قبل کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے اطالوی حکومت پر لاک ڈاؤن کی پابندیاں اٹھانے کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وائرس کی دوسری لہر کا انتباہ اٹلی میں غیرضروری خوف پھیلانے کا باعث بن رہا ہے۔خیال رہے کہ میلان اٹلی کے خطے لمبارڈی میں واقع ہے جو اس وبائی مرض سے بہت بری طرح متاثر ہوا تھا۔شمال مغربی اٹلی کے شہر جینوا کے سان مارٹینو ہاسپٹل کے وبائی امراض کے مرکز کے سربراہ میٹیو باسیٹی نے بھی ڈاکٹر البرٹو کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اب اتنا جان لیوا نہیں رہا جتنا پہلے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کی جو طاقت 2 ماہ پہلے تھی وہ آج بہت کم رہ گئی ہے، یہ واضح ہے کہ آج کووڈ 19 کی بیماری پہلے سے مختلف ہے۔دوسری جانب سے اٹلی کی وزیر صحت ساندرا زمپا کا کہنا ہے کہ ان ڈاکٹروں کے دعوے کے حوالے سے شواہد ناکافی ہیں،انہوں نے زور دیا کہ شہری سماجی دوری کی ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس خیال کی حمایت کے لیے سائنسی شواہد اب تک سامنے نہیں آئے وائرس اب غائب ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اطالوی شہریوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ مکمل احتیاط کا مظاہر کرتے ہوئے جسمانی طور پر لوگوں سے دوری کو یقینی بنائیں، زیادہ افراد کے اجتماع سے گریز کریں، اپنے ہاتھوں کو اکثر دھوئیں اور ماسک پہنیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close