نئی دہلی(پی این آئی)نئی دہلی میں 250 سکول کھل گئے، پہلے ہی روز 79 طالب علم کورونا پازیٹو ہو گئے، وباء سخت گیر ہو گئی۔نئی دہلی میں اسکول کھلتے ہی 79 طلبہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔اسکول انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی اوراسکول کھولنے کی جلدی نے کئی طلبہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔لاک ڈاؤن
میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی نئی دہلی میں تقریبا250 اسکول کھل گئے،اپنے بچوں کی تعلیم کے بارے میں فکر مند والدین نے اسکول کھلتے ہی بچوں کو اسکول روانہ کردیا جس کے نتیجے میں پہلے ہی دن تقریبا 79 طلبہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ سینکڑوں طلبہ کی طبیعت اچانک بگڑگئی، طلبہ کا طبی معائنہ کیاگیا جس میں پتہ چلا کہ 79 طلبہ میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔ریاستی انتظامیہ فوری حرکت میں آگئی اوردوبارہ اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں فی الحال تعلیمی ادارے بند ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں