مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید، 3 دنوں میں شہیدوں کی تعداد 5 ہو گئی

مقبوضہ کشمیر (پی این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید، 3 دنوں میں شہیدوں کی تعداد 5 ہو گئی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری،ایک ہی روز میں میں مزید 13 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، اس طرح تین دن میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد15

ہوگئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے پونچھ ڈسٹرکٹ کے مندھر گاؤں سمیت اطراف کے دیگرعلاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران دس نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اورگھرگھر تلاشی کے دوران بدترین بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔قابض بھارتی افواج نے علاقے میں 28 مئی کو آپریشن شروع کیا تھا۔ اس ضمن میں بھارتی فوجی افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو بتایا ہے کہ فوجی آپریشن تاحال جاری ہے جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں بھی 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش کی۔علاقہ مکینوں نے قابض بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شاہراہ بلاک کر شدید احتجاج کیا اورلاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نوجوان نہتے اور معصوم تھے جنہیں جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ (جے کے پی ایف ایل) کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے اپنے ایک بیان میں اے پی ایچ سی (اے جے کے) کے رہنما عبدالمجید میر کی رہائش گاہ پہ مارے جانے والے چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔قابض فورسز نے کریم آباد پلوامہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران عبدالمجید میر کے بھائی عبدالکبیر میراوران کے دو صاحبزادوں کو بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close