عرب فوجی اتحاد نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

ریاض(پی این آئی)عرب فوجی اتحاد نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے۔عرب فوجی اتحاد نے سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن میں برسرپیکار شدت پسند حوثیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب پرڈرون حملے کی کوشش

کی،عرب اتحاد نے دہشت گردوں کےعزائم خاک میں ملا دیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے خمیس مشیط شہرکو نشانہ بنانےکی کوشش کی،عرب اتحاد نے دونوں ڈرونزکو فضا میں ہی تباہ کردیا اس طرح سعودی عرب مالی اور جانی نقصان سے ایک بار پھر بچ گیا۔سعودی عرب پر حوثیوں باغیوں کے جانب سے ڈرون کے وارکوئی نیا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی درجنوں بار حوثی باغی عرب ریجن پر ڈرون حملے کرچکے ہیں جبکہ ردعمل میں عرب اتحاد نے بھی بھرپور جواب دیا۔یاد رہے کہ رواں سال سعودی عرب نے متعدد حوثی ڈرون مار گئے ہیں تاہم گزشتہ سال ستمبر میں سعودی عرب کی تیل کی دو بڑی فیکٹریوں پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں آگ لگ گئی تھی جس سے شدید مالی نقصان ہوا تھا۔ یہ فیکٹریاں سعودی عرب کی ریاستی ملکیت میں چلنے والی کمپنی چلاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close