افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اخوند، نائب امیر سراج الدین حقانی کورونا کا شکار؟ مغربی میڈیا کا دعویٰ، اطلاع درست نہیں، طالبان ترجمان

دوحہ(پی این آئی)افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اخوند، نائب امیر سراج الدین حقانی کورونا کا شکار؟ مغربی میڈیا کا دعویٰ، اطلاع درست نہیں، طالبان ترجمان،افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ،غیر ملکی جریدے کے مطابق طالبان کی اعلیٰ قیادت کی عدم موجودگی پرسابق امیر ملاعمر کے بیٹے ملا

یعقوب نے قیادت سنبھال لی۔ملایعقوب کے قیادت سنبھالنے کے بعد افغان دھڑوں میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیاجبکہ ترجمان افغان طالبان ذبیح مجاہدنے کہاکہ افغان طالبان کی تمام قیادت مکمل طور پر وائرس سے محفوظ ہے مغربی پراپیگنڈابے بنیاد ہیں۔غیرملکی جریدے فارن پالیسی میگزین کے مطابق افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ،افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اخوند، نائب امیر سراج الدین حقانی کورونا کا شکارہوئے،سراج الدین حقانی اہم کمانڈروں کے اجلاس کی صدارت کرتے رہے ۔فارن پالیسی میگزین کے مطابق سراج الدین کی اہم کمانڈروں سے ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی کمانڈربھی وائرس کاشکار ہوگئے،جبکہ ترجمان افغان طالبان ذبیح مجاہدنے کہاہے کہ افغان طالبان کی قیادت محفوظ ہے مغربی پراپیگنڈابے بنیاد ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close