استنبول (پی این آئی) کورونا وائرس، اسلامی دنیاکے ایک اور اہم ترین ملک میں مساجد کھول دی گئیں۔۔ مسلمانوں میں خوشی کی لہر.. ترکی میں مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ ترکی کی مساجد میں آج جمعہ کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ارچ سے مساجد میں
باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی تھی اور نماز اور جمعہ گھر پر پڑھنے کی تلقین کی گئی تھی ۔ پابندی ختم ہونے کے بعد مناسب فاصلے پر صف بندی کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ترک عوام نے بڑی تعداد میں مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پابندیوں میں نرمی کے بعد ترکی میں کھیلوں کے میدان اور پارکس کی رونقیں بھی بحال ہوگئی ہیں۔ خیال رہے کہ ترکی میں آج کورونا وائرس سے مزید 28اموات ہونے کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 489 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 62 ہزار 120 ہو گئے ہیں، آج بھی ملک میں کورونا کے 1141مریض سامنے آئے ہیں۔اب تک ملک میں 1لاکھ 25ہزار963مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 31ہزر668 رہ گئی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5,973,450 ہوچکی ہے جن میں سے 364,394 جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2,630,815 لوگ صحتیاب ہوگئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 797 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 442 ہو گئی۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 677 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 46 ہزار 668 ہو گئے۔ چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 995 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 441 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار 185 تک جا پہنچی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں