ملائیشیا (پی این آئی)عمران خان کے آئیڈیل ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی اپنی پارٹی نے ہی ان کی رکنیت منسوخ کر دی، وجہ کیا بنی؟ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمدکی پارٹی رکنیت منسوخ کردی گئی ، سیاسی جماعت بیراستو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’مہاتیر محمد کی رکنیت فوری
طور پر منسوخ کی جاتی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پارٹی چیئرمین مہاتیر محمد کو ملائیشیا کی حکومت کی حمایت نہ کرنے پر برطرف کیا گیا جس کی سربراہی وزیراعظم محی الدین یاسین کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل مراسلے میں پارٹی نے واضح کیا کہ جب گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا تو مہاتیر محمد اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ گئے..انہوں نے ظاہر کردیا کہ وہ پارٹی کے صدر اور وزیراعظم محی الدین کی قیادت کو تسلیم نہیں کرتے، اس طرح وہ خود ہی رکنیت کے دائرے سے باہر ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں