کورونا وائرس قابو آگیا، ایک اور اہم خلیجی ملک جہاں لاک ڈائون ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

مسقط(پی این آئی) کورونا وائرس قابو آگیا، ایک اور اہم خلیجی ملک جہاں لاک ڈائون ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا…خلیجی ریاست عمان میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیاکے مطابق کل بروز جمعتہ المبارک سے مملکت میں لاک ڈاؤن ختم کیا جا رہا ہے، جبکہ 31 مئی سے سرکاری دفاتر میں

پچاس فیصد ملازمین کی ڈیوٹی بھی شروع ہو جائے گی۔ مملکت میں کورونا کی وبا اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں کورونا کی تازہ صورتحال ، حفاظتی تدابیر و اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اور وبا سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کی تدابیر پر غوروخوض کیا گیا۔اجلاس کے دوران تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی کہ 31 مئی سے دفاتر میں کم از کم پچاس فیصد ملازمین کو ڈیوٹی کے لیے واپس بُلایا جائے۔تاہم ان ملازمین کو کورونا سے بچانے کے لیے بھرپور حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔ اجلاس کے دوران مملکت میں مقیم تارکین وطن اور مقامی افراد کو تاکید کی گئی کہ وہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنی سرگرمیوں اور ملاقاتوں کو محدود رکھیں تاکہ کورونا سے ممکنہ حد تک بچاؤ ہو سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مملکت میں مزید 255افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد عمان میں کورونا متاثرین کی مجموعی گنتی 8,373ہو گئی ہے۔ جن میں مقامی اور تارکین وطن دونوں شامل ہیں۔ جبکہ کورونا سے وفات پانے والوں کی گنتی 37 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close