سعودی عرب میں کورونا وائرس قابو میں آنے لگا؟ یومیہ کیسز کی تعداد میں کمی ۔۔۔اچھی خبریں آگئیں

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں کورونا وائرس قابو میں آنے لگا؟ یومیہ کیسز کی تعداد میں کمی ۔۔۔اچھی خبریں آگئیں ، جس کے بعد مملکت میں کورونا کا نشانہ بننے والوں کی مجموعی گنتی 80,185 ہو گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کورونا سے مزید 16مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں جس

کے بعد مملکت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 441 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزیدمریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔مزید 3531مریض صحتیاب ہونے سے تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 54,553 ہوگئی ہے۔ مملکت میں اس وقت زیر علاج کورونا مریضوں کی گنتی 25,191 ہے جن میں سے 384 کی حالت نازک ہے۔سعودی عرب میں حالیہ رجحانات کے عین مطابق 73 فی صد نئے مریض مرد حضرات ہیں اور 27 فی صد خواتین ہیں۔ان تمام میں 41 فی صد سعودی شہری ہیں اور 59 فی صد غیرملکی شہری ہیں۔ واضح رہے کہ مکہ کے علاوہ پورے سعودی عرب میں 21 جون تک کرفیو کے اوقات میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح کم ہونے لگی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ تارکین وطن میں کورونا کے نئے کیسز کی شرح 55 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے قبل متاثرہ غیر ملکی کیسز کی شرح 82 فیصد کو عبور کر گئی تھی تاہم کورونا وائرس سے متاثر سعودیوں کا تناسب 17 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔غیرملکی ورکرز میں وائرس سے متاثر ہونے کا تناسب کم ہونے کی بڑی وجہ ورکرز کے رہائشی مراکز پر ایکٹیو کورونا ٹیسٹ مہم ہے۔ سعودی حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ورکرز کے کیمپس پہنچ کر کورونا ٹیسٹ مہم بڑے پیمانے پر چلائی ہے۔ وزارت بلدیات و دیہی امور نے ملک کے تمام 13صوبوں کے گورنریٹس کے تعاون سے غیرملکی ورکرز کے لیے ایسی رہائش کا بندوبست کرایا جہاں سماجی فاصلے کا اصول موثر تھا مثلا غیرملکیوں کو ہوٹلوں اور سکولوں میں ٹھہرایا گیا ان کے لیے رہائشی کیمپ قائم کیے گئے، متعدد عمارتیں کرائے پر حاصل کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close